ددری ۔کورٹ کمپلیکس سڑک پر تارکول بچھانے کاکام شروع

 
راجوری //بھاجپا کے سینئر لیڈر و ممبر قانون ساز کونسل ایڈووکیٹ وبودھ گپتا نے راجوری قصبہ کی اہم سڑک ددری چوک سے کورٹ کمپلیکس کے تارکول بچھانے کاکام شروع کیا ۔اس موقعہ پر مقامی معززین اور پارٹی کارکنان بھی موجو دتھے ۔اس دوران گپتا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور یہ سڑکیں اسی کڑی کا ایک حصہ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ راجوری شہر کی مجموعی تعمیروترقی پر ایک سو کروڑ روپے کا پروجیکٹ رو بہ عمل لایاجارہاہے جس سے مقامی لوگوںکو بہت زیادہ راحت ملے گی اور انہیں زندگی کی اہم سہولیات میسر ہوںگی ۔ انہوںنے کہاکہ جاری کاموں کو مقرر ہ مدت کے اندر مکمل کیاجائے گا۔وزیر اعلیٰ کے حالیہ دورہ ٔ راجوری کا حوالہ دیتے ہوئے گپتا نے کہاکہ موصوفہ کی طرف سے پروجیکٹوں کی تعمیر کیلئے رقومات کو منظوری دینا یہ ظاہر کرتاہے کہ موجودہ حکومت ترقیاتی ایجنڈے پر کس قدر سنجیدہ ہے ۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے اس ترقیاتی عمل میں شامل ہوجائیں اور اثاثوں کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو تحفظ بھی دیں ۔اس موقعہ پر سابق چیئرمین راجوری میونسپلٹی راجندر گپتا ، کمل بخشی ، کرن شرما، اتم گپتا، وکی دتا، بشیر بٹ ، محمد اقبال ، سردار نرمان سنگھ ، نلیش بخشی ، سنجے گپتااور سدیش شرما بھی موجو دتھے ۔