دداسن بالا میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام

 
تھنہ منڈی //ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال کی ہدایت پر پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کے تحت بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اقبال ملک کی سربراہی میں تھنہ منڈی کے دداسن بالا علاقہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف قسم کے133سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔یہ اسناد عمر رسیدہ، معذورافراد اور بیواؤں و ساٹھ سال سے زائد عمر والے لوگوں کو دیئے گئے ۔کیمپ کے دوران 223 مریضوں کا مفت طبی معائنہ بھی کیا اور ان کو ادویات دی گئیں ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر سائمہ جاوید،ڈاکٹر وبھاکر دتا،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر میر منو ر،ڈاکٹر اعجاز احمد،کیمونٹی ہیلتھ آفیسر تنویر خان،محمد منصور، محمد لیاقت، محمد اکبر و دیگر عملہ بھی موجو دتھا۔کیمپ منعقد کرنے پر مقامی لوگوں ماسٹر فتح محمد،محمد صدیق،محمد بشیر،حاجی محمد اقبال وغیرہ نے ڈپٹی کمشنر راجوری وبلاک میڈیکل آفیسر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس دور دراز علاقہ میں اس قسم کے کیمپ کا اہتمام کر کے لوگوں کو راحت پہنچائی ۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے کیمپ آئندہ بھی ہوتے رہیںگے۔