دبڑ ۔برسالی رابطہ سڑک کی حالت خستہ

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے دبڑتا برسالی علاقہ میں جانے والی رابطہ سڑک کی حالت انتہائی غیر معیاری ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے تعمیر اتی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کی کٹائی کے بعد اس کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے 5برس قبل سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں زمین کی کٹائی کی گئی تھی لیکن اس کے بعد عملی طورپر پروجیکٹ کو مکمل ہی نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کا حال بے حال ہونے کی وجہ سے وہ اب پیدل ہی سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے متعلقہ محکمہ سے سڑک پر تار کول بچھانے کیلئے رابطہ کیا جارہا ہے لیکن ہر مرتبہ بہانے بازیاں کی جاتی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی سہولیت کیلئے رابطہ سڑک پر تار کول بچھا کر اس کو جلدازجلد مکمل کیا جائے ۔