نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے دبڑ گائوں میں ایک کچا رہائشی مکان منہدم ہونے کی وجہ سے گھر میں رکھا گیا ساز و سامان دب گیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محمود حسین ولد محمد یعقوب کا کچا رہائشی مکان اچانک منہدم ہونے کی وجہ سے مذکورہ کنبہ کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مٹی کے رہائشی مکان میں ڈالی گئی لکڑیاں ٹوٹ جانے کی وجہ سے اتوار کی شب اچانک مکان منہدم ہو گیا تاہم اس دوران مذکورہ رہائشی مکان میں کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گھر میں رکھا گیا ساز و سامان مکمل طورپر تباہ ہو گیا ہے ۔مقامی معززین نے جموں وکشمیر انتظامیہ کیساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کی معاونت کی جائے تاکہ وہ اپنا رہائشی مکان تعمیر کروا سکیں ۔
دبڑ نوشہرہ میں کچا رہائشی مکان منہدم
