داڑم گول میں نوجوان دریا برد

گول// علاقہ داڑ م میں اُس وقت صفِ ماتم بچھ گئی جب 21سالہ نوجوان عرفان حسین ولد بشیر احمدنائیک ساکنہ داڑم کٹرہ بانہال ریلوے لائن پر کام کے دوران دریا برد ہوا ۔ بتایا جاتاہے کہ شدید گرمی کے دوران یہ دریا کے کنارے گیا کہ اس دوران اس کا پاﺅں پھسل گیا اور یہ کافی پانی کے گہرائی میںجا گرا جہاں سے یہ اپنے آپ کو نہیں بچا سکا ۔ وہیں اس حادثہ کو کئی لوگوں نے دیکھا جنہوں نے کافی شور مچایا لیکن یہ بھی اس نوجوان کی جان بچا نہ سکے ۔ یہاں پر موجود ریلوے لائن پر کام کر رہے ملازمین نے نعش کو نکالا ۔بتایا جاتاہے کہ یہ نوجوان ریلوے کمپنی گیمون کے ٹھیکیدار کے ساتھ کام کر رہا تھا ۔ وہیں اس دوران پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی اور نعش کو لواحقین کے حوالے کیا۔