دال میں کچھ کالاہے! انجینئر رشید کی رہائی پر بی جے پی کا خیر مقدم معنی خیز:عمر عبد اللہ

 عظمیٰ نیوز سروس

 

کپوارہ//کپوارہ میں پارٹی کے نامزد امیدوارو ں کے کاغذات نا مزدگی فارم داخل کرنے کے موقع پراین سی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جمو ں و کشمیر کے لوگو ں کو اپنا ووٹ سو چ سمجھ کر ڈالنا ہے تاکہ بی جے پی کی سازش کو ناکام کیا جائے گا ۔ عمر عبد اللہ بدھ کوکپوارہ پہنچ گئے جہاں وہ نامزدگی کا غذات داخل کرنے کے موقع پر پارٹی کے نامز دامیدواروں کے ہمراہ تھے ۔

 

رکن پارلیمان آغا روح اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہو ں نے نامہ نگارو ں سے بات چیت کے دوران کہا کہ انجینئر رشید کی رہائی سے صاف لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے کیونکہ جب دلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجروال کو رہا کیا گیا تو پورے ملک میں اس کی مخالف کی گئی لیکن انجینئر رشید کی رہائی پر بی جے پی نے خیر مقدم کیا۔انہو ں نے کہا کہ پارلیمانی الیکشن میں لوگو ں نے جذباتی ہوکر انجینئر رشید کے حق میں ووٹ ڈالا لیکن آج کشمیر کے لوگو ں کو عقل سے کام لینا ہے تاکہ کشمیر کے ووٹ تقسیم نہیں ہونگے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ اگر کشمیر کے لوگو ں نے پھر غلطی کی تو بھاجپا کی سازش کامیاب ہوگی ۔عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے حال ہی میں کہا کہ دو پارٹیو ں کے ساتھ ہم ملکر حکومت نہیں بنائیں گے لیکن انجینئر رشید ،پیپلز کانفرنس ،اپنی پارٹی اور آ زاد امیدوار خاموش رہے ۔انہو ں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہا ں کے ووٹ تقسیم کر کے عوام کی آ واز کوکمزور کرنے کی بد ترین سازشیں جاری ہیں جن کا یہا ں کے عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعے جواب دینا ہوگا ۔عمرعبداللہ نے کہا کہ جن لوگو ں نے جمو ں و کشمیر کے لوگو ں کے حقوق سلب کئے وہ یہا ں کے عوام کو خوشحال دیکھنا نہیں چاہتے اور یہا ں کے عوام پر موجودہ حکمرانی جیسی تانا شاہی پر مبنی حکومت جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اس بات کے لئے ہر حربہ آ زما رہی ہے تاکہ یہا ں کے ووٹ تقسیم کئے جاتے ۔عمر نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہمیں اس الیکشن میں نت نئے جماعتو ں اور آ زاد امیدوارو ں کی بھر مار دیکھنے کو مل رہی ہے اور انہیں شکست دینی ہے ۔