دارالعلوم چوگام قاضی گنڈمیں دو حفاظ کی دستاربندی

سرینگر// دارالعلوم سید المرسلین چوگام قاضی گنڈ کے چھٹے دو روزہ اجلاس میں کولگام ، اسلام آباد اور مختلف قصبہ جات سے عوام کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی اور علماءسے قرآن و حدیث کی روشنی میں نصیحت آموز خطاب سنے ۔ تقریب کے اختتام پر کئی علماءکرام کے ہاتھوں مدرسہ ہذا سے فارغ شدہ دو حفاظ کرام حافظ بلال احمد کنڈ و حافظ محمد دانش کے دستار بندی کی گئی ۔ جلسہ کی صدارت مولانا محمد یعقوب مہتمم اشرف العلوم حید رپورہ نے کی جبکہ وادی کے کئی علماءبھی تقریب میں شریک رہے ۔ دارالعلوم کے مہتمم حافظ عبدالرحمان اشرفی نے علماءکرام اور عوام الناس با لخصوص چوگام کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔