دارالعلوم فیضان مصطفی غوثیہ میں دستار بندی پروگرام منعقد

سرنکوٹ// دارالعلوم فیضان مصطفی غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ میںجلسہ دستاربندی و یک روزہ سیر ت النبیﷺ کا نفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں ضلع بھر کے علماء و ہزاروں فرزندان توحید اور رسالت نے شرکت کی ۔الحاج سرفراز احمد قادری و راکین کمیٹی کی جانب سے منعقد ہ پر وگرام کے دوران مدارس اسلامیہ کی جانب سے پیش کردہ دینی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔علماء نے کہاکہ دینی خدمات کیساتھ ساتھ ملک و ملت کے تحفظ اور عالمی امن و امان کے قیام کیلئے مدارس اپنا رول ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی مذہبی معاملہ میں مداخلت کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اس پروگرام کے دوران مجموعی طور پر 16طلباء کی دستار بندی کی گئی ۔اس موقعہ پر علامہ بشارت حسین خان سربراہ علی دارالعلوم حسینیہ جیلانیہ مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی ،مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی، مولانا عبدالمجید نعیمیودیگران بھی موجود تھے ۔