بارہمولہ//دارالعلوم شیری بارہمولہ کی طرف سے اتوار کو ایک جلسہ دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 8 حفاظ قرآن کی دستار بندی کی گئی ۔تقرتب میں وادی کے جلیل القدر علماء کرام ومشائخ عظام بالخصوص مولانا احمد سعید قاسمی ،مولانا غلام محمد قاسمی ،مولانا رحمت اللہ میر قاسمی ،مولانا بشیرالدین قاسمی ،مفتی سید عبدالرحیم قاسمی ،مولانا سید ارشد ندوی وغیرہ کے ایمان افروز بیانات ہوئے۔ طلباء کرام نے بھی مختلف زبانوں میں بہترین پروگرام پیش کیا۔جلسہ کے مہمان خصوصی حضرت امیر صاحب امیر دعوت وتبلیغ جموں وکشمیر تھے۔ اس دوران ادارہ سے فارغ شدہ 8 حفاظ قرآ ن جن میں محمد آصف خان ٹنگمرگ ،محمد ندیم میلو گوالتہ اوڑی،جاوید احمد ڈاربمبیار تحصیل بونیار، شاہد احمد شیخ کچہامہ نارواؤ ، عدنان ڈار خان پورہ بارہمولہ ، سید محمد ارشد قریشی جہامہ ہرل ہندواڑہ ، تنویر احمد منگرال دوراں اوڑی ، نعیم احمد بٹ اجارہ بونیار شامل ہیںکی دستار بندی کی گئی ۔ تقریب میں وادی کے سینکڑوں علماء نے شرکت کی اور وادی کے دوردراز علاقوں کے ذی عزت شہریوں نے بابرکت مجلس میں علمائے کرام کے روحانی تقریروں سے فیض حاصل کیا ۔جبکہ اس مجلس دستار بندی میںہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔آخر میں ادارہ کے مہتمم مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی نے شرکاء جلسہ اور مدعو علماء کرام نیزمختلف محکموں سے وابستہ رضاکار وں خصوصاً محکمہ بجلی وپی ایچ ای ،میڈیکل ومیونسپلٹی اورمیڈیا سے وابستہ افرادکاشکریہ اداکیا ۔
دارالعلوم شیری بارہمولہ میں تقریب
