دارالعلوم حسینیہ نظامیہ میں سالانہ جلسہ دستار بندی کانفرنس کا انعقاد

جموں// دارالعلوم حسینیہ نظامیہ رضانگر بٹھنڈی جموں میں شب برا ت کے موقعہ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میںمتعدد علماء کرام اور دانشوروں کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام الناس نے بھی شمولیت فرمائی ۔کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے دینی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی عوام سے اپیل کی۔ علمائے کرام نے اپنے خطبات میں فرمایا کہ اس پر فتن دور میں دینی تعلیم کی اشد ضرورت ہے اس بے حیائی کے دور میں جہاں دن بدن معاشرے میں بے حیائی عروج پر ہے اس بے حیائی کو روکنے کے لئے صرف اور صرف دینی تعلیم ہی کارگر ثابت ہو سکتی ہے موجودہ دور کے والدین اس بات کو لے کر ہمیشہ پریشان حال رہتے ہیں کہ ہمارے بچے نافرمان ہیں ہمارا کہنا نہیں مانتے علمائے کرام نے فرمایا کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ مشاہدہ کیا ہو گا کہ ہمارے سماج میں کبھی ساس بہو کی لڑائی کبھی پڑوسیوں میں جھگڑا ان تمام جھگڑوں کی بنیادی وجہ یہ ہے کے ہمارے بچے اور ہمارا سماج آج دینی تعلیم سے دور ہے ان تمام فتنوں کا خاتمہ صرف اور صرف دینی تعلیم اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہو سکتا ہے کانفرنس میں ادارہ ہذا سے فارغ ہونے والے طلباء  کے سروں پر دستار بندی کی گئی کانفرنس میں شمولیت کرنے والے علماء کرام کا اور لوگوں کا دارالعلوم کے مہتمم مولانا مظفر حسین رضوی اور انتظامیہ کمیٹی نے شکریہ ادا کیا ۔کانفرنس کے اختتام پر درود و سلام اور دْعا کے ساتھ ہوا اور پھر حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔