دارالعلوم بلالیہ کی مسجد میں آگ سے جزوی نقصان

سرینگر/ارشاد احمد// لالبازار سرینگر میں نماز مغرب کے فوراً بعد دارالعلوم بلالیہ کے صحن میں موجود مسجد میں آگ نمودار ہوئی۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی، پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر فوری طور پر قابو پایا گیا۔باغوان پورہ لالبازار میں دارالعوام بلالیہ میں موجود مسجد میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ اس موقع پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی جبکہ مقامی لوگوں اور پولیس نے بھی بچاو کارروائی کرتے ہوئے آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔آگ کی اس واردات میں مسجدکو جزوی نقصان پہنچا۔اس بارے میں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے بتایا کہ دارالعوام بلالیہ میں موجود مسجد سے آگ نمودار ہوئی جس سے مسجد کو جزوی نقصان پہنچا ۔