دارالخیر کی طرف سے نوشہرہ کے آگ متاثرین میںامداد تقسیم

سرینگر//دارالخیر میرواعظ منزل کے سرپرست اعلیٰ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر دارالخیر میرواعظ منزل کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک وفد نے نالہ بل نوشہرہ جاکرآگ متاثرین کو چاول ، کمبل اور کچن کٹ(Kitchen kit) وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔میرواعظ نے رہائشی مکانات کے خاکستر ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک و جائیداد کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور موسم سرما کے پیش نظر ان کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔