دارالخیر میرواعظ منزل کافتح کدل آتشزدگان سے اظہار یکجہتی

سرینگر//دارالخیر میرواعظ منزل نے گزشتہ دنوں نمچہ بل فتح کدل میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں نصف درجن سے زیادہ مکانات کے خاکستر ہونے پر متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور موسم سرما کے پیش نظر متاثرین کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔دارالخیر کے سرپرست اعلیٰ میرواعظ محمد عمرفاروق کی ہدایت پر ایک وفدنے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میںنمچہ بل جاکر متاثرین میں چاول ، آٹا،کمبل اور کچن کٹ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔دارالخیر عنقریب شہر سرینگر کے دیگر آتشزدگان میں بھی سامان فراہم کررہا ہے۔اس ضمن میں دارالخیر میرواعظ منزل نے اہل ثروت حضرات سے ماضی کی طرح اس ملی ادارے کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل دہرائی ہے تاکہ امدادی کام جاری رکھا جاسکے۔