یو این آئی
نئی دہلی//سپریم کورٹ نے ‘کچھ عملی مشکلات’ کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیکل پوسٹ گریجویٹ کورس میں داخلے کے لیے 11 اگست کو منعقد ہونے والے قومی اہلیت داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی-پی جی) 2024 کو ملتوی کرنے یا دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے وشال سورین اور دیگر کی عرضی پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ انہیں اس سے کچھ دن پہلے امتحان ملتوی کرنے کا حکم نہیں دینا چاہئے۔ سورین اور دیگر کی طرف سے دائر درخواست میں دلیل دی گئی تھی کہ امیدواروں کو ایسے وقت میں امتحانی مراکز الاٹ کیے گئے ،جہاں ان کا پہنچنا انتہائی مشکل ہو رہا ہے، انہیں اپنے امتحانی مراکز تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔عرضی داخل کرتے وقت کہا گیا تھا کہ امتحانی شہروں کی الاٹیشن 31 جولائی کو کی گئی تھی اور امتحانی مراکز کا اعلان 8 اگست کو کیا جانا تھا۔اس طرح امیدواروں کو 11 اگست کو ہونے والے امتحان کے لیے متعلقہ مراکز تک پہنچنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا۔اس کے علاوہ امتحان دو شفٹوں میں لیا جانا ہے۔ یہی نہیں، امیدواروں کو نارملائزیشن اور دیگر فارمولوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ جس کی وجہ سے درخواست گزاروں کو کئی طرح کے خدشات کا سامنا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ’2 لاکھ کے کیریئر کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔