اسلام آباد// (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں شدید بارش اور برف باری کی وجہ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع اتوار کے روز میڈیا رپورٹ میں دی گئی۔اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچا ہے۔حکام نے بتایا کہ ضلع بالائی دیر میں پیش آنے والے دو واقعات میں چار بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہوگئی۔ دریں اثناء ضلع خیبر میں شدید بارشوں کے باعث تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔محکمہ موسمیات نے صوبے کے پہاڑی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
خیبرپختونخوا میں شدید بارش اور برف باری سے 10افراد جاں بحق
