سرینگر//چیئرمین مسلم وقف بورڈ خورشید احمدگنائی نے خانیا رمیں پیر دستگیر صاحب ؒ کی زیارت گاہ پر حاضری دی۔ اس موقعہ پر انہوں نے زائرین کے ساتھ بات چیت کی اور اُنہیں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔چیئرمین نے وقف عملے کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیااور اُن پر زور دیا کہ وہ زیارت گاہ کے بہتر رکھ رکھائو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ زائرین کو ہر طرح کی سہولیات دستیاب رکھیں۔