خورشید گنائی سے انچارج لیکچرر وں کی ملاقات

سرینگر// انچارج لیکچروں کے ایک وفد نے گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی سے ملاقات کی اور اپنی نوکریوں میں باقاعدگی لانے کا مطالبہ کیا۔مشیر موصوف نے لیکچروں کے نمائندوں کا مطالبہ بغور سنا اور کہا کہ اُن کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گااور ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔