کوٹر نکہ //سب ڈویژن کوٹر نکہ کی تحصیل خواص میں سڑکوں کی خستہ حالی کولے کر مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین نے ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تحصیل خواص کے کئی علا قوں میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے جبکہ کچھ علا قوں میں ابھی تک سڑکوں کی تعمیر عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزانہ کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کر کے ضروری ساز و سامان لانا پڑتا ہے ۔مظاہرین نے کہاکہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ انتظامیہ سے رجوع کیا گیا لیکن عوامی مسائل کو سنجید گی کیساتھ نہیں لیا جارہاہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کی آباد ی پر مشتمل تحصیل کی عوام قدیم طرز کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔تحصیلدار خواص نے بتایا کہ علاقہ میں جارہی سڑک کی کشادگی کا کام چل رہا ہے تاہم متعلقہ محکمہ کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کر نے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔
خواص تحصیل میں سڑکوں کی حالت خستہ
