خواجہ بازارمیں نوجوان کی لاش بر آمد

سری نگر// سری نگر کے خواجہ بازارعلاقے میں منگل کے روز ایک نوجوان کو بیت الخلا میں پُراسرا حالت میں مردہ پایا گیا۔ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے نقشبند صاحب کے خواجہ بازار علاقے میں منگل کے روز ایک بیت الخلا میں ایک نوجوان کو پُر اسرار حالت میں مردہ پایا اور انہوں نے اس کے بارے میں پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا۔متوفی نوجوان کی شناخت ہارون رشید ولد عبدالرشید ساکن بژھ پورہ صورہ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔یو این آئی