خواتین کے ساتھ گھریلو تشدد ،ریگل چوک میں نکڈ ناٹک منعقد

سری نگر// ریگل چوک میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم نے خواتین کیساتھ گھریلو تشدد کے موضوع پر نکڈ ناٹک کا انعقاد کیا۔ اس ناٹک میں خواتین کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے اور ان کی سماج میں عزت کرنے کی تعلیم دی گئی۔ناٹک میں اداکاروں نے بہترین پر فارمنس کا مظاہرتے ہوئے معاشرے میں خواتین کی اہمیت و افادیت کی منظر کشی کی جس سے وہاں موجود لوگ محظوظ بھی ہوگئے اور متاثر بھی۔اس موقع پر ایک خاتون، جو پیشے سے وکیل تھیں ، نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو سب سے پہلے اپنے مسائل اجا گر کرنے کے لئے خود آواز بلند کرنی چاہئے ۔