نوشہرہ //فوج کی جانب سے نوشہرہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف سکیموں و خواتین کی با اختیاری کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب کے دوران مقررین نے خواتین بالخصوص علاقہ کی بچوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے ان کی فلاح و بہبود کیلئے چلائی جارہی سکیموں کے سلسلہ میں بیدار کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ اپنی با اختیاری کے لئے مذکورہ سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔گور نمنٹ سکول نوشہرہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران فوجی ماہرین کی جانب سے بچوںکو قومی بڑھاپا پنشن ،بیوہ خواتین کیلئے شروع کردہ پنشن سکیموں کیساتھ ساتھ لاڈلی بیٹی ودیگر سکیم کے بارے میں تفصیلی جانکار ی فراہم کی ۔