خواتین کو محرم کے بغیر حج کی درخواست دینے کی اجازت مل گئی

ریاض //سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ خواتین اب محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔رواں سال کے حج کے لیے تین پیکیجز کی منظوری دی گئی ہے اور حکومت کی ایک وزارت کا کہنا ہے کہ ’محرم کے بغیر خواتین سمیت حج کا ارادہ رکھنے والے تمام افراد حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔‘ سعودی حکومت نے کہا تھا کہ ’رواں سال صرف سعودی شہری اور رہائشی حج کر سکیں گے جس کے بعد اتوار کو دوپہر ایک بجے رجسٹریشن شروع ہوئی۔‘رجسٹریشن کا عمل 23 جون رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ پہلے رجسٹریشن کرانے والوں کو ترجیح دینا نظام کا حصہ نہیں ہے۔تین منظور شدہ پیکیجز کی قیمت ہے، سعودی ریال 16 ہزار 560.5 یعنی 4426 ڈالر، سعودی ریال 14 ہزار 381.95 اور سعودی ریال 12 ہزار 113.95۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہر پیکیج میں شامل کیا جائے گا۔  وزارت حج اور عمرہ کی ویب سائٹ کے مطابق ’لوگوں کو مقدس مقامات تک بسوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا اور ہر بس میں 20 زائرین ہوں گے۔