خواتین کو بااختیار بنانے پر ڈپٹی کمشنر بڈگام کازور

بڈگام//محکمہ زراعت نے بڈگام میں جانکاری کیمپ و مہلا کسان دیوس کا اہتمام کیا۔ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے تقریب کی صدارت کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے خواتین کو بااختیار بنانے اورملک کی بااختیاری کے موضوع پر روشنی ڈالی۔انہوںنے ترقی پسند فارمنگ کی ضرورت پر بھی زوردیا۔ترقیاتی کمشنر نے ترقی پسند وومن فارمرس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں زرعی سرگرمیوں کے دوران جدید اورسائینسی طریقہ کار کو بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔اس دوران انہوں نے قومی اقتصادی ترقی میں زرعی اور اس سے منسلک شعبوں کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا ۔اس موقعہ پر 2وومن ایس ایچ جیز کو بہتر کارکردگی کے لئے دس دس ہزار روپے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔سیمنار میں سینکڑوں خواتین فارمرس کے علاوہ متعدد زرعی آفیسران نے بھی شرکت کی۔