خواتین کرکٹ ٹی 20 میچ آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کو8 وکٹوں سے شکست

یو این آئی

سڈنی// آسٹریلیا کے سڈنی میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں اتوار کو آسٹریلیا نے تالیا میک گرا کے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 60 اور ایلیسا ہیلی کی 29 گیندوں میں 56 رنز کی شاندار اننگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرنے اتری ویسٹ انڈیز نے ہیلی میتھیوز کے 74 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز کی بدولت 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی ویسٹ انڈیز کو چوتھے اوور میں پہلا جھٹکا لگا۔ اوپنر شبیکا غزنبی 7 گیندوں پر اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکیں، اس وقت ٹیم کا اسکور 22 رنز تھا انہیں ڈارسی براؤن نے بولڈ کیا۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے اسٹیفنی ٹیلر کے ساتھ محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے تیزی کے ساتھ 36 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دونوں نے اسکور کو 90 تک پہنچا دیا۔ ٹیلر نے 20 گیندوں پر 10 رنز کی سست اننگ کھیلی۔ شیمین کیمبل نے آخری اوور میں آؤٹ ہونے سے قبل 21 گیندوں میں 19 رنز بنائے۔ میتھیوزنے آخر تک بیٹنگ کی لیکن وہ اپنی سنچری مکمل نہ کر سکیں۔ انہوں نے 74 گیندوں پر 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور آسٹریلیا کو ایک چیلنجنگ اسکور دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک وکٹ لیا۔ جبکہ اسٹیفنی ٹیلر کو 10 رنز کے اسکور پر لیچ فیلڈ نے رن آوٹ کیا۔