خواتین کرکٹروں کی ڈی سی کپواڑہ سے ملاقات

کپواڑہ//ضلع کپواڑہ کی خواتین کرکٹروں کے ایک گروپ نے کل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین سے ملاقات کی تاکہ ان سے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کے ساتھ بات چیت کے دوران کرکٹروں نے کھیلوں کے سامان اور کھیل کے میدان سمیت مختلف سہولیات کا مطالبہ کیا۔2 ٹیموں سے بات چیت کے بعد ڈپٹی کمشنر نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر کپواڑہ کو ہدایت دی کہ وہ یوتھ مشن کے تحت کرکٹرز کی رجسٹریشن کریں تاکہ وہ کھیلوں کے سامان اور متعلقہ سہولیات کی شکل میں فوائد حاصل کریں۔ انہوں نے اے سی پنچایت کو خواتین کرکٹروںکے لیے 14 ویں ایف سی کے تحت کھیل کے میدان کی شناخت اور ترقی کے لیے بھی ہدایت دی۔اس موقع پر جے ڈی پلاننگ ، اے سی آر اور اے ڈی پلاننگ موجود تھے۔