خواتین کا عالمی دن: کشمیر یونیورسٹی میں پروگرام منعقد

سرینگر// خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں کشمیر یونیورسٹی میں سماجی خدمات شعبہ کی طرف سے ابن خلدون آڈیٹوریم میں ایک روزہ پروگرام منعقد ہوا ۔“Think Equal, Build Smart, موضوع پر منعقدہ اس پروگرام میں ماہرین نے خطبہ دیا ور مباحثے میں حصہ لیا ۔اس موقعہ پر ایک ڈاکیومنٹری ’’ہماری بیٹی ‘ ‘ دکھائی گئی جس کے بعد دستخطی مہم شروع ہوئی۔رجسٹرار کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر نثار احمد میر نے  خواتین کے عالمی دن اور خواتین کے حقوق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔میڈیا کارڈی نیٹر مسلم جان نے سماج میں خواتین کے رول پر بات کی ۔