خواتین میں پولٹری چکن تقسیم

 راجوری//کرشی وگیان کیندر راجوری کی طرف سے ضلع کی قبائلی طبقہ کی خواتین میں پولٹری چکن تقسیم کئے گئے۔ایسو سیٹ ڈائریکٹر ایکسٹنشن ڈاکٹر آر کے اروڑہ کی قیادت میں چودہ سو سے زائد پولٹری چکن تقسیم کئے گئے۔ایک افسر نے بتایاکہ یہ اقدام قبائلی طبقہ کی خواتین کو خود کفیل بنانے اور پولٹری کے شعبے کو فروغ دینے کی خاطر اٹھایاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں دور افتادہ علاقے سلیوٹ دلہوڑی میں ایک پروگرام منعقد کیاگیا جس میں پچاس سے زائد خواتین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر کسان عورتوں کو کرشی وگیان بھون کے تحت چلائی جارہی متعدد سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔مقررین نے کہاکہ کرشی وگیان بھون کی طرف سے راجوری میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بہت کچھ کیاجارہاہے۔