حسین محتشم
پونچھ//شری کرشن چندر(ایس کے سی) گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) پونچھ کی ادبی کمیٹی نے جغرافیہ تھیٹر ہال میں ’خواتین میں منشیات کا خطرہ‘ کے اہم موضوع پر ایک مباحثے کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔ پرنسپل ڈاکٹر جسبیر سنگھ کی قیادت میں منعقد ہونے مباحثے میں مختلف سمسٹروں کے 13 ہونہار طلباء نے اپنی تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے میں، بی اے کی پہلی سمسٹر کی طالبہ نعیمہ راتھر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، سمسٹر تین کی آسیہ شبیر اور محمد رضوان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ڈاکٹر وجاہت حسین جعفری، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایچ او ڈی انگلش، ڈاکٹر مسرت جبنین، ایچ او ڈی عربی، اور ڈاکٹر اعجاز احمد، فارسی کے ایچ او ڈی شامل تھے۔ ڈاکٹر وجاہت نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کی تعریف کی اور زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے قیمتی مشورے پیش کئے ۔ ان کے حوصلہ افزا الفاظ تقریب کی ایک خاص بات تھے، جس سے طلباء کو تعلیمی اور ذاتی دونوں میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔ بحث کے بعد، پروفیسر اسد اللہ خان، ایچ او ڈی کیمسٹری، اور پروفیسر غلام عباس، ایچ او ڈی باٹنی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بصیرت افروز کلمات پیش کئے جس کا مقصد طلباء کو مزید متاثر کرنا تھا۔ پرنسپل ڈاکٹر جسبیر سنگھ نے اپنے صدارتی خطاب میں منشیات سے دور رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس سماجی لعنت سے بچنے کے لئے عملی علاج اور تجاویز پیش کیں، خاص طور پر نوجوان خواتین میں، اور طلباء پر زور دیا کہ وہ صحت مند طرز زندگی پر توجہ دیں۔تقریب کے آغاز میں کالج کی ادبی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر امجد علی بابر نے پرتپاک خطبہ استقبال سے ہوا انہوں نے اس دوران نظامت کے فرائض بھی انجام دیے۔ پروفیسر نصرت کوسر، ڈاکٹر رجنیش، ڈاکٹر امتیاز حسین شاہ، پروفیسر بشارت حسین (اسٹاف سیکریٹری) سمیت کئی دیگر فیکلٹی ممبران، اور غیر تدریسی عملہ جن میں گرومیت سنگھ، اقبال سنگھ، محمد اختر، اور مختار احمد اس موقع پر موجود تھے۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں طلبہ نے بھی شرکت کی۔