خواتین میں خود کشی کا بڑھتارحجان سماج کیلئے سم قاتل

 سرینگر//کشمیر تحریک خواتین کی سر براہ زمردہ حبیب اپنی تنظیم کے اراکان کے ہمراہ چھانہ پورہ گئی جہاں سکھ برادری کی جواں سالہ پربجوت کور عرف پوجا کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہا کیا اور اُن کی ڈھارس بندھائی۔ پوجاکے مبینہ قتل پرگہرے رنج و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے جہیز کے نام پر کسی بھی بیٹی کے قتل کو عالمی انسانیت کے قتل سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے گھریلو تشدد، جہیز، جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنانا ا نسانی،اخلاقی واسلامی و ہر مذہب کے اصولوں کے خلاف عمل ہے جس کی پُر زور مذمت کی جانی چاہئے، کسی کو بھی صنف نازک کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔انہوں نے عورتوںپر تشدد اور اُن میں بڑھتے خود کشی کے روحجان کو نہایت ہی تشوش ناک قرار دیتے کہا کہ یہ عمل صحت مند اور مہذب معاشرے کو تہس نہس کر دیگااور اس رحجان کی روک تھام کیلئے خواتین اپنا کلیدی کردار نبھانے اور موثرآواز بلند کرنے کی سنجیدگی سے اقدام کریں  ۔