خواتین مرکز اورپولٹیکل لیگ کی الیکشن بائیکاٹ اپیل

سرینگر//مسلم خواتین مرکزکی چیئرپرسن یاسمین راجہ اور مسلم پولٹیکل لیگ چیئرمین فاروق توحیدی نے عوام سے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام نے بے پناہ اور بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ہر سطح پر بھارتی حکمرانوں کے حربوں اور فورسز کی استبدادی کاروائیوں کا نہایت ہی صبر و ثبات کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں اور بھارت کے ظلم وجبر کا رُخ موڑنے کے لئے مزاحمت کررہے ہیں۔