’خواتین سے متعلق قوانین‘، قومی سطح کا مقابلہ منعقد

سرینگر// سنٹرل یونیورسٹی نوگام میں وومنز ایمپاورمنٹ کمیٹی اور سکول آف لیگل سٹیڈیز شعبوں کی طرف سے کل خواتین سے متعلق قوانین پر قومی سطح کا مقابلہ منعقد ہوا۔یہ پروگرام نیشنل کمیشن فار وومن کی ہدایت پر منعقد ہوا ۔اس مقابلہ کو منعقد کرنے کا مقصد طالب علموں کو خواتین کے آئینی اور قانونی حقوق اور حقائق کے بارے میں شعور کو فروغ دینا تھا۔مقابلہ میں رخسانہ بشیر نے پہلا انعام 2000روپے جبکہ دوسرا انعام سید سبطین رضوی نے1500 دوسرا جبکہ حیدر رسول اور جان محمد وانی نے 1000روپے تیسرا انعام حاصل کیا ۔وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی نے طلاب میں انعامات تقسیم کئے ۔