خواتین ریزرویشن قانون جموں و کشمیر اور پڈوچیری تک بڑھانےکی تجویز

 عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں پڈوچیری اور جموں و کشمیر میں خواتین کے ریزرویشن قانون کی دفعات کو بڑھانے کے لیے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں دو بل پیش کیے جائیں گے۔وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے کہا کہ چونکہ آئین میں ایک شق موجود ہے، دہلی ،جو کہ ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ بھی ہے ،کو ستمبر میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ خواتین کے ریزرویشن بل میں شامل کیا گیا تھا۔سیشن سے پہلے حکومت کی طرف سے بلائی گئی ایک آل پارٹی میٹنگ کے بعد ایک سوال کے جواب میں، میگھوال نے وضاحت کی کہ جموں و کشمیر اور پڈوچیری کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قانون کی دفعات کو بڑھانے کا ابھی تک کوئی انتظام نہیں ہے۔حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت (ترمیمی)بل، 2023 کو پیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں تعارف، غور اور منظوری کے لیے درج کیا ہے۔اس سے پڈوچیری قانون ساز اسمبلی میں خواتین کو ریزرویشن فراہم ہوگی۔ اسی طرح، جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل، 2023، جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی کل نشستوں کا ایک تہائی خواتین کے لیے ریزرو رہے گا۔ جموں و کشمیر اس وقت صدر راج کے تحت ہے۔