خمینی چوک بمنہ میںسڑک انتہائی خستہ | لوگوں کا عبورومروردشوار، فوری مرمت کی مانگ

سرینگر// خمینی چوک بمنہ سے میر گنڈ سپدن تک سڑک کی حالت کافی خستہ ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جبکہ اس روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور اور مالکان گاڑیوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ان کی گاڑیاںخراب ہوچکی ہے ۔ لوگوں کے مطابق سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا عبورومروردشوار بن گیا ہے لوگوں نے کہا کہ سڑک اس قدر خستہ ہوچکی ہے اس پر راہ چلتے لوگ گر کر زخمی ہوجاتے ہیں جبکہ اس روٹ پر چلنے والی گاڑیاں بھی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے خراب ہورہی ہیں ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اس روٹ پر چلنے والی نجی اور مسافر گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور حضرات اس روٹ پر چلنے سے کتراتے ہیں کیوں کہ سڑ ک کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچتا ہے ۔ مقامی لوگوںنے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی طرف توجہ دیکر سڑک پر مرمت کا کام فوری طور پر شروع کروائیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات ملے۔