خلیل بند کاسٹیٹ ایگرو کارپوریشن میں از سر نو روح پھونکنے پر زور

 جموں //زراعت کے وزیر محمد خلیل بند نے سٹیٹ ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں از سر نو روح پھونکنے اور اسے فعال بنانے کے سلسلے میں تازہ کوششیں کرنے پر زور دیا ۔ ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے جے کے کیٹل فیڈ فارم بڑی براہمناں کے دورے کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کو تجارتی بنیادوں پر استحکام بخشنے کی بڑی ضرورت ہے ۔ وائس چئیر مین جے کے ایگرو انڈسٹریز رشید محمود ، ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں، ایم ڈی ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن و دیگر اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ وزیر موصوف نے کلہا کہ ایگرو انڈسٹریز سیکٹر کے تحت روزگار کے بہت زیادہ مواقعے موجود ہیں ۔ انہوں نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ کارپوریشن کو منافع بخش بنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں ۔