خلا میں فلم کی شوٹنگ

ماسکو//روس نے خلا میں فلم کی شوٹنگ ریکارڈ کرنے کے لیے اداکارہ یولیا پیرسیلڈ ، فلم ڈائریکٹر کلم شپینکو اور خلائی مسافر انتون شیکلیروف سمیت عملہ کی ایک ٹیم کو خلا میں بھیجا ہے ۔عملہ کی ٹیم خلا میں پہلی پروفیشنل فیچر فلم ‘چیلنج’ شوٹنگ کرے گا۔لانچ کے تقریبا 9.5 منٹ بعد سویوز ایم ایس۔ 19 خلائی جہاز کیریئر کے تیسرے مرحلے سے الگ ہو کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کی طرف روانہ ہوگا۔ خلائی جہاز کو آئی ایس ایس تک پہنچنے میں تقریبا تین گھنٹے اور 17 منٹ لگیں گے ۔تاریخ میں پہلی بار سویوز کو ایک مشن کمانڈر آئی ایس ایس میں پیشہ ور فلائٹ انجینئر کی مدد کے بغیر چلایا جائے گا۔
روسی خلائی مسافر فلمسازوں کی مدد کریں گے ۔