رام بن
ایم ایم پرویز
72 ویں یوم آزادی پریڈ کے لئے ضلع میں سخت سیکورٹی کے بیچ فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔ضلع پولیس لائن چندروگ میں پیرکی صُبح کویوم آزادی ہریڈ کا فل ڈریس ریہرسل منعقد کیا گیا،جہاں پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رویندر سادھو نے قومی جھنڈا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ مارچ پاسٹ میں ملٹری بینڈ، سی آر ی ایف، آئی آر ی، جے کے پی، ایف پی ایف، این سی سی سکاڈ اور طلاب کے24دستوں نے شرکت کی۔اے ڈی سی نے پریڈ کا معاینہ کرکے بینڈ ڈرل و دیگر پروگراموں کا مشاہدہ کیا،جسکے بعد سکولی طلاب نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام اور لوک گیت پیش کئے۔فل ڈریس ریہرسل میںایس ایس پی اے ڈی سی، اے سی آر، اے ایس پی، تحصیلدار و مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے علاوہ معزز شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔ نظامت کے فرائض راج سنگھ ساہو اور پرشوتم سنگھ راجونے انجام دئے۔
ڈوڈہ
عظمیٰ نیوز
15اگست پریڈ کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ کی قیادت میں سپورٹس اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔جہاں پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حنیف ملک نے قومی جھنڈا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ مارچ پاسٹ میںسکولی بچور اور آرم فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔اے ڈی سی نے پریڈ کا معاینہ کرکے اس دن کی اہمیت اُجا گر کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ضلع انتظامیہ، پولیس ،سکولی بچے اور عام شہری جوش و خروش سے اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ مارچ پاسٹ کا مشاہدہ کرکے انہوں نے کوتاہیوں کو دور رکنے کی ہدایت دی۔ اسی قسم کے فل ڈریس ریہرسل ضؒع کے دیگر حصوں میں بھی منعقد کئے گئے۔ بھدرواہ میں اے ڈی سی پون کمار پریہار کی نگرانی میں گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول بھدرواہ میں فل ڈریس ریہرسل پروگرام منعقد کیا گیا ۔
کشتواڑ
اے آئی بٹ
یوم آزادی پریڈ کے لئے ضلع میں سخت سیکورٹی کے بیچ فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔قصبہ کے بیچوں بیچ واقع چوگان گراﺅنڈ میں پیرکی صُبح کویوم آزادی ہریڈ کا فل ڈریس ریہرسل منعقد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امام دین نے قومی جھنڈا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ،جسکے بعد سکولی طلاب نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام اور لوک گیت پیش کئے۔فل ڈریس ریہرسل میںایس ایس پی کشتواڑ راجندر کمار گپتا، ایڈیشنل ایس پی پربیت پریہار، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر نہار رنجن،ڈپٹی ایس پی (آپریشنز)نثار احمد خواجہ، ڈپٹی ایس پی ڈی آر منجوت کمار، ایس ایچ او کشتواڑ سمیر جیلانی و دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔