خطہ چناب و پیر پنچال کے وکلاء کی کنارہ کشی

جموں/ /خطہ پیر پنچال اور چناب کے وکلاء نے جموں بار کی طرف سے دی گئی بند کال سے کنارہ کشی کرتے ہوئے اس کی بھر پور مخالفت کی ہے ۔ بار ایسو سی ایشن پونچھ ، سرنکوٹ ، راجوری، مینڈھر کے علاوہ کشتواڑ، ڈوڈہ اور بانہال کی طرف سے جاری الگ الگ پریس بیانوں میں آصفہ قتل معاملہ میں کرائم برانچ کی طرف سے چالان پیش کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کی ہے ۔ ان بیانات میں وکلاء نے واضح کیا ہے کہ جموں بار پورے صوبہ کی نمائندگی نہیں کرتی ہے اور صرف ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بنا کر اس قسم کی سیاست کی جا رہی ہے جس کی کسی بھی صورت میں حمایت نہیں کی جا سکتی۔