خطہ چناب میں 26جنوری کی تقریبات کا اہتمام

رام بن 

رام بن میں یوم جمہوریہ کی تقریب نہایت ہی شان و شوکت سے منائی گئی۔ اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے قومی جھنڈا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی،جس میں جے اینڈ کے پولیس، سی آر پی ایف، آئی آر پی، ایف پی ایف، ایس ڈی آر ایف، ہوم گارڈز، ایس ایس بی ،این سی سی اور طلاب کے دستوں نے شرکت کی۔طلاب نے متعدد تمدنی پروگرام بھی پیش کئے ،ج سسے سامعین بہت ہی محظوظ ہوئے۔اس موقعہ پرایس ایس پی امیتا شرمام ، 11سیکٹر ،آر آر کے بریگٰڈئیر نواب دین ، اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت حسین ، میونسپل کمیٹی کے صدر امت بھارتی، سابقہ ایم ایل اے نیلم لنگہیہ و دیگر سول و پولیس افسران نے شرکت کی۔مہمان خصوصی نے اس موقعہ پر شرکا میں انعامات بھی تقسیم کئے۔انہوں نے شرکا کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد دیتے ہوئے مجاہدین آزادی کی جانب سے آزادی حاصل کرنے میں پیش کی گئی قربانیوں کو یاد کیا۔انہوں نے ضلع میں ترقیاتی کاموں بشمول عنقریب ہی پایہ تکمیل تک پہنچنے والی کارکردگیوں کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ 2018-19مالی سال کے 121. 79روپے کروڑ کا سالانہ پلان منظور ہوا ہے۔اس موقعہ پر شرکا ، ذہین طلاب اور مثالی اہلکاروں کو ٹرافیوں اور نقد انعام سے نوازا گیا۔سی قسم کی تقاریب گول، سنگلدان،اکھڑال، رامسو ارو بانہال سب۔ڈویژنوں کے علاوہ تحصیل اور نیابتوں کے صدر دفاتربشمول چندر کوٹ، بٹوت ،راجگڑھ میں بھی منعقد کی گئی۔ 

ڈوڈہ

نا ساز گار موسمی حالات ا وربھاری برفباری کے باوجود وادی چناب میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح یوم جمہوریہ کی تقریب شان وشوکت سے منائی گئی۔ضلع ترقیاتی ڈوڈہ کمشنر انشل گڑک اس موقعہ پر ڈوڈہ میں مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے قومی ترنگا لہرایا اور جے اینڈ کے پولیس، سی آر پی ایف، آئی آر پی، ایف پی ایف، ایس ڈی آر ایف، ہوم گارڈز،این سی سی اور طلاب کے دستوں کی جانب سے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر ایک رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ اس موقعہ پر ڈی سی نے دیگرعہدہ داروں کے ہمراہ شرکا میں انعامات تقسیم کئے۔ایس ایس پی شبیر احمد ملک، اے ڈی سی کشوری لعل ، اے سی آر دل میرچودھری، ایس پی آپریشنز رویندر پال سنگھ اور اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ونے کمار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

بھدرواہ

 بھدرواہ میں لگاتار بارشوں کے باوجود یوم جمہوریہ کی تقریب نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی، جہاں پر اے ڈی سی بھدرواہ ڈاکٹر روی کمار بھارتی مہمان خصوصی تھے، جنھوں نے قومی ترنگا لہرانے کے بعد مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ جے کے اے پی ،این سی سی ،سول سکارڈ ،سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلاب نے بھی مارچ پاسٹ میں شرکت کی، جس کی کمان ایس آئی ظہیر اقبال نجے سنبھالی تھی۔اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ، ایس ڈی پی او عادل ریشو اور سی ای اوبی ڈی اے ڈاکٹر آر پی کھجوریہ مہمان ذی وقار تھے۔شرکا کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد دیتے ہوئے اے ڈی سی نے یوم جمہوریہ کی اہمیت بیان کی۔انہوں نے شرکا کو ترقیاتی مہم میں شرکت کرکے بطور ایک ذمہ وار شہری کے فرائض انجام دینے کو کہا۔

کشتواڑ

کشتواڑ میں ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب پر ڈی سی مہمان خصوصی تھے، جنھوں نے قومی ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی، جس میںجے کے اے پی، این سی سی ،سول سکاڈ ،سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلاب نے شرکت کی۔ایس ایس پی راجندر سنگھ بھی اس موقعہ پرموجود تھے۔تقریب میں تقریباً دس ہزار لوگوں بشمول سیاست دانوں ، سماجی کارکنوں اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر شرکا کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کو کہا۔اس موقعہ پر رنگارنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا