خطہ چناب میں لوک عدالتوں کا انعقاد

 کشتواڑ

اے آئی بٹ
کشتواڑ//ضلع کورٹ کمپلیکس میں قومی لوک عدالت کا اہتمام زیر قیادت پرنسپل و ڈسٹرکٹ سیشن جج ایس سی کٹل کیا گیا ، جس کا انعقاد مختلف نوعیت کے کیسوں کا نپٹارہ کرنے کے لئے کیا گیا ۔اس سلسلہ میں تین بینچوں کا اہتمام کیا گیا ۔پہلا بینچ پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کشتواڑ اور ایڈوکیٹ توقیر مشاق پر مشتمل تھا۔دوسرا بینچ سب ۔جج/سی جے ایم کشتواڑ بشیر احمد منشی اور ایڈوکیٹ سعیدعارف حُسین پر مشتمل تھا۔تیسرا بینچ منصف/جے ایم آئی سی توصیف احمد ماگرے اور ایڈوکیٹ سمن بانڈارو پر مشتمل تھا۔ نیشنل لوک عدالت میںفوجداری معاملات، ازواجی معا ملات ہندر میئریج ایکٹ کے تحت،ایم اے سی ٹی معاملات،زیر دفعہ 488 سی آر پی سی معاملات،اور سول معاملات، بینک معاملات وغیرہ اُٹھائے گئے اسکے علاوہ نیشنل لوک عدالت میںٹریفک چالان کا بھی طرفین کے صلاح و مشورہ سے نپٹارہ گیا ۔ تاہم ، نیشنل لوک عدالت میں 569کیس اُٹھائے گئے ،جن میں سے 97 معاملات کا نپٹارہ کیا گیا اور مختلف کیسوں میں  8,29,484 / روپے کا ایوارڈ پاس کیا گیا 

بھدرواہ 

عظمیٰ نیوز
بھدرواہ // این اے ایل ایس اے کے کیلنڈر اور جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بھدرواہ(ڈوڈہ) کی جانب سے چیئرمین ڈی ایل ایس اے (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھدرواہ ایم کے شرما کی قیادت میں نیشنل لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔لوک عدالت پانچ بینچوں پر مشتمل تھی ،جس میں مختلف ایم اے سی ٹی معاملات، بینک معاملات، سول کیسز، لیبر تنازعات، سول و کریمنل معاملات وغیرہ اُٹھائے گئے،جو کہ بھدرواہ، ڈوڈہ ،گندو کی عدالتوں میں التوا میں ہیں۔نیشنل لوک عدالت میں کل ملاکر 312کیسوں میں سے 90معاملات کو نمٹایا گیا۔اور 62,71,385/- رپے کی رقم ایم اے سی ٹی معاملات ،بینک وصولیابی و دیگر کریمنل کمپائونڈیبل معاملات میں نمٹائے گئے۔اس موقعہ پر بار ایسو سی ایشن بھدرواہ /ڈوڈہ کے سینئر اور جونیئر ایڈوکیٹ کے علاوہ معزز شہریوں کے علاوہ مقدمہ بازوں کی بڑی تعداد نے بھی دن بھر چلنے والی کارروائی میں شرکت کی۔

رام بن

ایم ایم پرویز
رام بن //ضلع بھر میں رام بن ، بٹوت، بانہال ،گول اور اکھڑال کی عدالتوں میں نیشنل لوک عدالتیںمنعقد کی گئیں ، جن میں  355 معاملات میں سے272معاملات کا نمٹارہ کیا گیا اور مختلف معاملات میں 1,27,25,950 روپے وصول کئے گئے۔رام بن میں منعقدہ نیشنل لوک عدالت کی قیادت  چیئرمین ضلع لیگل سروسز اتھارٹی (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) رام بن اند رسنگھ نے سی جے ایم رام بن انوپ کمارشرما ،سب۔جج بٹوت اروند شرما ، منصف بانہال فدا حُسین،منصف گول سریندر تھاپا ، منصف اکھڑال جاوید رانا ،ایڈیشنل موبائیل مجسٹریٹ رام بن رفاقت حُسین کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ لوک عدالت میں رام بن بار ایسو سی ایشن کے صدرایڈوکیٹ تصدُق حُسین ملک ،ایڈوکیٹ اے آر مشتاق اور بار کے دیگرممبران نے معاونت کی۔لوک عدال تمیں اُٹھائے گئے معاملات میں بیشتر موٹر ایکسڈنٹ کلئیم ٹریبونل (MACT) ، بینک قرضہ ،ازوجی معاملات ، زمین معاوضہ کے معاملات ،ریونیو معاملات، لئیبر کیس، ٹریفک چالان اور میونسپلٹی کیسز اور بجلی و پانی کی بلوں کے معاملات شامل تھے۔