خطہ چناب میں سہ روزہ ’آئیے آج کوششیں کریں اور پولیو سے دور رہیں‘پلس پولیو مہم کا آغاز

کشتواڑ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کشوری لال نے 3روزہ پلس پولیو پروگرام کا افتتاح کیا۔3روزہ پلس پولیو امیونائزیشن پروگرام’’آئیے آج کوششیں کریں اور پولیو سے دور رہیں‘‘ کے موضوع پر پوری ریاست میں شروع کیا گیا ہے جس میں 5سال کی عمر سے کم کے ہزاروں بچوں کیلئے ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے متعدد پلس پولیو سینٹر قائم کئے ہیں۔اے ڈی سی نے کہا کہ369پولیو بوتھوں پر پلس پولیو پروگرام کے تحت 5سال سے کم عمر کے 38763 بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس امیونائزیشن مہم کیلئے1549ملازمین سمیت 1472بوتھ ورکر ،226ہیلتھ ورکر،244اساتذہ،303آشا ورکر،659اے ڈبلیو ڈبلیو اور رضا کار،74 سپر وائزر کو اس مقصد کیلئے بروئے کا ر لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کیلئے مزید 64653او پی وی خوراکوں کا بندو بست کیا گیا ہے۔