خطہ پیر پنچال کے دونوں اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہا

 پونچھ//جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بند کال کے بعد سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہا ہے جس کی وجہ مسافروں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔غور طلب ہے کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین سردار ترلوچن سنگھ وزیر کی موت کے خلاف ریاست گیر ہڑتال کی کال دی ہوئی تھی جس کا پونچھ میں بھی بھر پور اثر دیکھنے کو ملا۔ جمعہ کے روزٹرانسپورٹ ایسوسیشن پونچھ کی جانب سے بھی مکمل بند کا اعلا ن کیا گیا تھا ۔اس دوران منیجر بس اڈہ پونچھ کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی بس اڈہ پونچھ پرکیا گیا جہاں مظاہرین نے جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسیشن کے چیئرمین ٹی ایس وزیر کی افسوسناک ہلاکت کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ان کی موت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر تمام ٹرانسپورٹروں نے اس واقع کی مذمت کی۔انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا سابق رکن قانون ساز ترلوچن سنگھ وزیر کی موت کی خبر سن کر سبھی ٹرانسپورٹروں کو گہرا صدمہ پہنچاہے۔انھوں نے کہا کہ وہ ان کے تمام پسمانگان کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے روح کے سکون کے لئے دعا کرتا۔انھوں نے کہا کہ ترلوچن سنگھ وزیر ڈسٹرکٹ گردوارہ پرابندھک بورڈ، جموں و کشمیر کے چیرمین اور آل جموں اینڈ کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن چیئر مین رہ چکے ہیں جن کی بڑی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ وہ آنجہانی کے جملہ سوگواران خصوصاً اہل خانہ کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ا±ن کی آتما کی شانتی کیلئے بھی دعا کرتے ہیں۔اسی طرح راجوری ضلع کے مختلف علاقوں میں بند کی کال کا اثر دیکھائی دیا جبکہ کچھ ایک رابطہ سڑکوں پر چھوٹی مسافر گاڑیوں کو چھوڑ کر زیادہ تر علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہا ۔