جموں/ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں خطے میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ملک کے69 ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر ریاست میں سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد سٹیڈیم جموں میں منعقد ہوئی جہاں پر ریاست کے گورنر این این ووہرا نے قومی جھنڈا لہرایا ۔ اس تقریب میں تقریباً 25 ہزر سے 30 ہزار تک افراد نے شرکت کی۔گورنر نے پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ مارچ پاسٹ کی قیادت فسٹ بٹالین جے اینڈ کے لائیٹ انفنٹری کے کرنل سری رام ایس نے انجام دی ۔اس کے علاوہ فوج، سرحدی حفاظتی فورس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے علاوہ جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کے مرد و خواتین، سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس، جے اینڈ کے فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جے اینڈ کے فارسٹ پروٹیکشن فورس، سابق فوجیوں، این سی سی، بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈس، فوج ، بی ایس ایف، ریاستی پولیس، آرمڈ پولیس کے چاک و چوبند دستوں کے علاوہ سکولی بچوں نے شرکت کی۔اس مارچ پاسٹ میں پہلی بار ہریانہ پولیس کے ایک دستے نے بھی شرکت کی۔اس تقریب میں ریاست کی خاتونِ اول محترمہ اوشا ووہرا، وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی ، ریاستی اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا، قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی، اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نذیر احمد گریزی، خزانہ کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو ، بھیڑ و پشو پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی ، سیاحت کے وزیر تصدق حسین مفتی ،ارکان قانون سازیہ ، ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس بدر دُریز احمد ، ہائی کورٹ کے جج صاحبان، سول و پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، فوج کے افسران، سیاسی و سماجی کارکنوں، معزز شہری، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور عام لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
ادہم پور
ادہم پورمیں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ پی جی کالج بوائزمیں منعقد ہوئی ۔نائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔پریڈ میں37مختلف دستوں نے حصہ لیا جن میں سی آر پی ایف، ایس کے پی اے ،ہوم گارڈس ، ڈسٹرکٹ پولیس ، این سی سی ، فلیگ ٹروپس ،سول سکاٹس کے علاوہ سکولی طلبأ شامل ہیں۔اس موقعہ پر کئی دلچسپ پروگرام پیش کئے گئے جن میں حب الوطنی کے گیت اور ریاست جموں و کشمیر کے تمدن اور تہذیب کی عکاسی کی گئی۔اس کے علاوہ سکول بچوں نے رنگارنگ تمدنی پروگرام پیش کیا جس کی لوگوں نے بہت ستائش کی۔ایم ایل اے ادھمپور پون کمار گپتا ، ایم ایل اے چننئی دیناناتھ بھگت ، ایم ایل اے رام نگرآر ایس پٹھانیہ ،ڈائریکٹر ایس کے پی اے ایم ایس سلاری ، ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور رویندر کمار ، ایس ایس پی ادھمپور رئیس بٹ ، اے ڈی ڈی سی اروند شرما ، اے ڈی سی کرشن لال اور مختلف محکموں کے افسران ، سربراہاں ، سول و پولیس کے سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔لوگوںکو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں آزادی انتہائی جدوجہد اور مشکلات کے بعد حاصل ہوئی ہے ۔اس لئے ہر فرد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جنگ آزادی کے مجاہدین کی قربانیوں کی پاسداری کرتے ہوئے ملک اور قوم کی خدمت کریں۔ انہوںنے کہا کہ سردار بھگت سنگھ ، راج گورو، چندر شیکھر ، مدن لال ڈنگرا ، اشفاق اللہ جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے جانیں نچھاور کیںکوآج ہم شردھانجلی پیش کرتے ہیں۔اس سے قبل نائب وزیر اعلیٰ نے ڈی سی کمپلیکس اور ٹاون ہال ادھمپو رمیں بھی قومی ترنگا لہرایا اور پاس پاسٹ پر سلامی لی۔
سانبہ
سانبہ میں اراضی سٹیڈیم میںصنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے قومی پرچم لہرا کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔پریڈ میں پولیس،سی آر پی ایف،فارسٹ پروٹیکشن سروس،این سی سی کے دستوں کے علاوہ سکولی طلبأ نے حصہ لیا۔جب کہ رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔وائس چیئرمین جے اینڈ کے سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آف اوبی سیز رشپا ل ورما، ایم ایل اے سانبہ ڈاکٹر دویندر کمار منیال ، ڈی سی شیتل نندا ، ایس ایس پی سانبہ انیل منگوترا ، اے ڈی سی تلک راج شرما کے علاوہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد، سول اورپولیس انتظامیہ کے افسران نے تقریب میں شرکت کی۔وزیر نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے لوگوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی اور امن ، بھائی چارے اور آپسی ہم آہنگی کے قدروں کی پاسداری کرنے کی تلقین کی۔
کٹھوعہ
کٹھوعہ میں جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے سپورٹس سٹیڈیم میں قومی جھنڈا لہرا کر مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔پریڈ میں پولیس،سی آر پی ایف،فارسٹ پروٹیکشن سروس،پولیس ٹریننگ سکول کٹھوعہ،این سی سی کے دستوں کے علاوہ سکولی طلبأ نے حصہ لیا۔جب کہ رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔اس موقعہ پر ممبر اسمبلی کٹھوعہ راجیو جسروٹیہ،ایم ایل اے بنی جیون لال ، ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ ، ایس ایس پی کٹھوعہ سلیمان چودھری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریشپال سنگھ ، ضلع افسران ، جنگلات محکمہ کے افسران ، معزز شہری ، لوگوں کی بڑی تعدا د کے علاوہ سکول طلبائو و طالبات موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یوم جمہوریہ ایک قومی فیسٹول ہے جو ہرسال 26؍ جنوری کو منایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانا ہمارے لئے فخر اور عزت کی بات ہے کیونکہ اس دن ہمارام ملک ایک خودمختار جمہوری ملک بن چکا ۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان ایسا ملک ہے جہاں لوگوں کے منتخب نمائندے حکومت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ تمام تحصیل صدر مقامات پر بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد ہوئیں۔پریڈ کے علاوہ سرمائی راجدھانی جموں میں رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔
ہائی سکول بھاگااورکنڈرہ
جموں//گورنمنٹ ہائی سکول بھاگاریاسی میں بھی یوم جمہوریہ کی مناسبت سے تقریب منعقدہوئی جس میں سکول کے ہیڈماسٹر ایشرداس نے پرچم کشائی کی۔اس دوران مختلف رنگارنگ ثقافتی پروگرام مثلاً سکٹ ، ریس ودیگرکلچرل پروگرام پیش کئے گئے جن میں حب الوطنی کی جھلک پیش کی گئی۔تقریب کے شرکاء نے بچوں کی طرف سے پیش کردہ ثقافتی پروگراموں کی ستائش کی ۔سکول ہذامیں مڈل سکول سلدی، کانونٹ سکول ایجوکیشن ، بھاگو، اشورودیامندربھاگا، رامیشورگیری مندرسکول ، سلاڈی ،پرائمری سکول جران ،پرائمری سکول لارنو، پرائمری سکول للیاسیان اورپرائمری سکول چمبیاں کے بچوں کے علاوہ گردونواح علاقہ جات کے لوگوں نے شرکت کی۔علاوہ ازیں گورنمنٹ ہائی سکول کنڈرہ میں بھی تقریب کاانعقاد کیاگیاجس میں مقررین نے 26جنوری کی اہمیت کواُجاگرکیا۔اس دوران سکول کے ہیڈماسٹرعبدالغنی نے پرچم لہرایا۔اس دوران ثقافتی وتمدنی پروگرام بھی پیش کیے ۔اس دوران پنچایت کوآرڈی کمیٹی ڈیرہ، بھبھر، رسیالاں اوربھبربراہمناں کے ممبران راجندرسنگھ ،بودھراج ،رام سنگھ بھی موجودتھے۔
این ایچ پی سی ریجنل دفتر
جموں//این ایچ پی سی ریجنل دفترجموں نروال میں 26جنوری کے تعلق سے تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں ملازمین ، سی آئی ایس ایف اہلکاروںنے شرکت۔اس دوران ایگزیکٹیوڈائریکٹر ایس کلگائونکرنے ترنگالہرایا۔اس موقعہ پرمقررین نے ہندوستانی آئین کے معمارڈاکٹربی آرامبیدکرکے رول پرروشنی ڈالی ۔اس دوران مقررین نے این ایچ پی سی کے انجینئروںاورورکروں سے تلقین کی کہ وہ تندہی سے کام کریں ۔
پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر نے جے کے ہاؤس میں ترنگا لہرایا
جموں/ نئی دہلی میں حکومت جموں وکشمیر کے پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنرراکیش کمار گپتا نے69 ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر جے کے ہاؤس،5 پرتھوی راج روڈ، نئی دہلی میں قومی جھنڈا لہرایا۔اس موقعہ پر جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقعہ پر نئی دہلی میں مقیم حکومت جموں وکشمیر کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راکیش کمار گپتا نے شرکائے تقریب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ملک کی کثرت میں وحدت کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔بعد میں گپتا نے کشمیر ہاؤس میں تعینات افسران اور ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔