سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ درجہ حرارت نقطہ انجماد نیچے درج ہوا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا وادی میں اگلے پانچ روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شب درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 سینٹی گریڈ جبکہ کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صوبہ جموں کے جموں شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کٹرہ میں 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں سال گذشتہ ماہ نومبر کے اوائل میں ہی بھاری برف باری ہوئی تھی جس کی وجہ سے کسان طبقے کو بے تحاشا نقصان سے دوچار ہونا پڑا تھا۔