جموں//خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور ریاستی بجٹ 2019-20 کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری عمل کے بارے میں گورنر کو مطلع کیا ۔ گورنر نے بجٹ 2019-20 کی بروقت پیش کرنے اور موثر طریقہ کار اپنانے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کی وقت پر تکمیل یقینی بنانے پر زور دیا ۔