خراب موسم سے مڈل سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا

مینڈھر //گور نمنٹ مڈل سکول بھیر جامنکوٹ کی عمارت کوگزشتہ دنوں ہوئی شدید بارش اور آندھی کے دوران نقصان پہنچا ہے تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ روز صبح ہوئی شدید بارش اور تیز ہوا ہے دوران اس پرانی عمارت کی چھت اڑ گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عمارت کافی پرانی تھی جس کی وجہ سے وہ کافی متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ گور نمنٹ مڈل سکول میں بچوں کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے تاہم کووڈ کی وجہ سے عائد بندشوں کے دوران سکولوں میں تعلیم نظام ٹھپ پڑا ہوا ہے ۔مکینوں و مقامی معززین نے محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ پونچھ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ بندشیں ختم ہونے سے قبل ہی عمارت کی مرمت کروائی جائے تاکہ بچوں کی مزید تعلیم متاثر نہ ہو ۔