سرینگر //کرناہ کیرن اور مژھل کے بیسوں اُمیدوار جنہیں ایس ایس آر بی کےامتحانات میں شرکت کرنے آنا تھا وہ برف باری کی وجہ سے کرناہ میں درماند ہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان علاقوں کی سڑکیں گذشتہ کئی روز سے گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند پڑی ہیں ۔
ایسے اُمیدواروں نے ایس ایس آر بی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ان کے امتحانات کےلئے الگ سے تاریخ مقرر کی جائیں ۔
ایس ایس آر بی کے چیئرمین خالد جہانگیر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ اس تعلق سے ضلع ترقیاتی کمشنر سے بات کریں گئے اور دیکھیں گئے کیا ،کیا جائے ،
تاہم انہوںنے کہا کہ نوٹیفکیشن بہت پہلے جاری ہوئی تھی اور اُمیدواروں کو پہلے ہی اس کےلئے تیار رہنا تھا اوروادی پہنچنا تھا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہاس سلسلے میں ڈی سی سے بات کر یں گئے اور دیکھیں گئے کہ اس کےلئے کیاطریقہ کار نکالا جائے۔