خبر کا اثر | راجوری ۔بدھل سڑک کی مرمت کا عمل شروع

محمد بشارت

کوٹرنکہ //محکمہ گریف کی جانب سے راجوری سے بدھل جانے والی رابطہ سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے جس پرعام لوگوں کیساتھ ساتھ مسافر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں ۔سڑک کی انتہائی خستہ حالی اور عام لوگوں و ٹرانسپورٹروں کی پریشانی پر گزشتہ دنوں کشمیر عظمیٰ کی جانب سے ایک خبر شائع کی گئی تھی جس کے بعد محکمہ نے حرکت میں آتے ہوئے مرمتی کا عمل شروع کیا گیا ۔اس ڈبل لائن سڑک کی خستہ حالی سے مجبور ہو کر مقامی لوگوں نے احتجاج بھی کیاتھا لیکن ادارہ کی جانب سے خبر شائع ہونے کے چھ دنوں بعد ہی مرمت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلداز جلد اس پروجیکٹ کو مکمل کر کے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔