سیول سوسائٹی منڈی کا اجلاس
غیر محفوظ قرار دیئے گئے پل کی تعمیر کا مطالبہ
عشرت بٹ
منڈی// سیول سوسائٹی منڈی کا ایک اجلاس زیر صدارت غلام عباس صدر سوسائٹی منعقد ہواجس میں دوکانداروں نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر مانگ کی گئی کہ منڈی جسے غیر محفوظ قرار دیاگیاہے ،کی فوری طور پرتعمیر کی جائے تاکہ کوئی حادثہ نہ ہونے پائے اور ٹریفک جام سے بھی نجات مل سکے ۔مقررین نے کہاکہ جامع مسجد منڈی کے نزدیک والا یہ پل پچاس سال قبل تعمیر ہوا تھا جس کو سال 2014 میں آئے سیلاب سے زبردست نقصان پہنچا۔انہوںنے کہاکہ سیلاب کے بعد ایک ٹیم نے اس پل کا معائنہ کیا اور اسے غیر محفوظ قرار دیاگیااور اس حوالے سے ریاستی سرکار نے اسی پل کے نزدیک دوسرے پل کی تعمیر کیلئے مرکز سے رجوع کیا جس پر مرکز نے منظوری دے دی اور پھر ٹینڈرڈالاگیااورمٹی کی جانچ کر کے آخری رپورٹ دے کر کمپنی کو اس پل کا کام بھی الاٹ کر دیا گیاتاہم یہ سب کچھ ہوئے ایک سال بیت گیاہے لیکن پل کی تعمیر کاکام شروع نہیںکیاگیا۔ان کاکہناتھاکہ یہ پل نا قابلِ استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ بہت تنگ اور چھوٹا بھی ہے جس کی وجہ سے بڈھا امرناتھ مندر تک کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں اور منڈی کی عوام و یاتریوں کومشکلات سے دوچارہوناپڑتاہے ۔اجلاس میں قرارد اد پاس کرکے حکومت پر زور دیاگیاکہ پل کی تعمیر کاکام فوری طور پر شروع کیاجائے تاکہ جام سے نجات مل سکے اور کوئی حادثہ بھی نہ ہونے پائے کیونکہ یہ پل غیر محفوظ ہے ۔دریں اثناءسیول سوسائٹی کے ارکان نے ایک وفد کی صورت میں تحصیلدار منڈی سے بھی ملاقات کی اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرنے کی مانگ کی جس پر تحصیلدار نے یقین دلایاکہ وہ ان کی مانگ کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میںلائیںگے ۔
بزم ادب مینڈھر کا تعزیتی اجلاس
جا وید اقبال
مینڈھر//بز م ادب مینڈھر کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیاجس میں معروف شاعر مستور احمد شاد وسنگیت کار اوم پر کاش شرماکی امو ت پر گہر ے دکھ و رنج کا اظہار کیاگیا۔ اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ مر حو م مستور احمد شاد کاشمار نمایاں شعراءمیںہوتاتھاجنہو ں نے اپنی قلم سے معاشرے کی بھر پور انداز میں تر جما نی کی ۔ انہو ں نے کہا کہ مو صوف مختلف زبا نو ں میں طبع آزمائی کر تے تھے اور ہمہ گیر شخصیت کے ما لک تھے ۔ان کاکہناتھاکہ ان کی موت سے ادبی حلقہ میں ایساخلا پید ا ہوا ہے جو عر صہ تک پر نہیں ہو پا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ مرحوم نہ صرف سر حدی اضلا ع راجو ری پونچھ بلکہ ریا ستی سطح پر اپنی ادبی تخلیقات کی وجہ سے جانے جاتے تھے ۔انہوںنے سنگیت کار اوم پرکاش کے انتقال پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور اسے ایک بہت بڑانقصان قرار دیا۔ اس موقعہ پر مر حو م مستور شاد کی مغفرت کےلئے فاتحہ خوانی اور اوم پر کاش شرما کےلئے دو منٹ کی خا مو شی اختیا ر کی گئی۔ تعزیتی اجلاس میںایڈووکیٹ بشارت حسین صدر بار ایسو سی ایشن مینڈھر، ایڈووکیٹ سردار جاوید خان، ایڈووکیٹ محمود طا ہر، ایڈووکیٹ افضال امین میر، سردار شمیم ااحمد خان ایڈووکیٹ، ایڈووکیٹ بشار ت چوہد ری، ایڈووکیٹ محمد آصف خان ،نذیز احمد اور سجا د احمد بھی مو جو د تھے۔
پائپ لائن بوسیدہ ہوگئی
مینڈھر کے اپر گلہوتہ میں پانی کی شدید قلت
جا وید اقبال
مینڈھر// مینڈھر کے علا قہ اپر گلہو تہ میں پانی کی لا ئنو ں کی خستہ حالت ہے اوران کی دہائیوں سے مرمت نہیںہوئی ۔مقامی لوگوں کے مطابق1990سے قبل ایک لائین لگائی گئی تھی جس سے سینکڑو ں کنبہ جات پانی کا استعمال کر تے ہیں ۔ یہ لائین طو طا گلی کے نز دیک سے ہوکر آتی ہے جس سے کیری گلہو تہ کے علاوہ نا ڑ مر گہ کی آبادی کو بھی فائدہ مل رہاہے تاہم پورے علاقے میں پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق پانی کی یہ سکیم اس قدر پرانی ہوگئی ہے کہ بڑی مشکل سے ٹینک میں پانی جمع ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کی فوری مرمت کی ضرورت ہے لیکن متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور عام لوگ متاثر ہورہے ہیں۔مقامی آبادی کے مطابق اس سلسلے میںکئی مر تبہ محکمہ کے اعلیٰ افسر ان سے بھی اپیل کی گئی کہ اس بوسیدہ پائپ لائن کی مرمت کروائی جائے لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بھی پیشرفت نہیں ہوئی اور ٹال مٹول سے کام لیاجارہاہے ۔محمد جا وید ، محمد مقصوداور کفیل خان نے کہاکہ اس پائپ لائن کے بغیر ان کے پاس دوسرا کوئی متبادل نہیں اور نہ ہی گاڑیوں کے ذریعہ پانی کی سپلائی ہوسکتی ہے اس لئے اس بوسیدہ پائپ لائن کی مرمت کی جائے نہیںتو محکمہ کے خلاف احتجاج کرنے پرمجبورہوںگے ۔انہوںنے بتایاکہ اس علاقے کیلئے پانی کی ایک نئی سکیم پر بھی کام ہوناتھاتاہم کئی برس بیت جانے کے باوجود ابھی تک خالی ٹینک اور ایک کمرہ تیار کیاگیاہے اور معلوم نہیں کہ سکیم کے نام کے کروڑوں روپے کہاں گئے ۔
لاپتہ خاتون بازیاب
راجوری //راجوری پولیس نے لاپتہ ہوئی ایک خاتون کو کشمیر سے بازیاب کرانے کا دعویٰ کیاہے ۔اس سلسلے میں پولیس چوکی پیڑی میں 22/11/2017کو گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی جس میں گکھروٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے شکایت کنندہ نے بتایاکہ اس کی زوجہ 15/11/2017کو لاپتہ ہوگئی ۔ پولیس نے گمشدگی رپورٹ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی اور خاتون کی تلاش کیلئے کئی کوششیں کی گئیں ۔ بالآخر اسے کشمیر سے بازیاب کروایاگیا اور قانونی لوازمات پوراکرنے پر اس کو گھر والوں کے حوالے کردیاگیاہے ۔
سابق فارسٹر غلام نبی خان رحمت حق
جا وید اقبال
مینڈھر//مینڈھر سے تعلق رکھنے والے سابق فا رسٹر حا جی غلام نبی خان کی سومو ار کو جمو ں میڈیکل کالج میں مو ت ہو گئی ۔ وہ عر صہ دراز سے بیما ر تھے۔ ان کی نعش کو بعد دوپہر جمو ں سے آبا ئی گاو ں پٹھا نہ تیر لا یا گیا جہا ں ہز ارو ں کی تعداد میں لو گو ں نے ان کی نما ز جنا زہ میں شرکت کرکے انہیں سپرد خاک کردیا۔ مقامی سیا سی و سما جی تنظیموں نے حاجی غلام نبی خان کی موت پر دکھ کا اظہار کر تے ہوئے غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہمد ردی ظاہرکی ہے ۔پی ڈی پی سینئر لیڈر ایڈووکیٹ معرو ف خان، سینئرپی ڈی پی لیڈو وسیم احمد خان، این سی سینئر لیڈر چوہد ری ولی داد، پی ڈی پی زونل صدر حا جی محمد اعظم ساگر، ماسٹر محمد دین پسوال، چوہد ری محمد صادق، محمد اعظم فانی ، ما سٹر عنایت اللہ خان ، حا جی محمد صادق، شمیم احمد خان، ما سٹر منیر حسین خان، ما سٹر اخلا ق خان، ایڈووکیٹ شوکت چوہد ری، حا جی محمد رشید ، پر وین سرور خان، طلعت سرور خان، جا وید گلشن، سابق ایس پی محمد رزاق خان،حاجی خو رشید میرو دیگران نے کہاکہ حاجی غلام نبی خان ایک نیک سیر ت انسان تھے جن کی مو ت سے بہت بڑ ا نقصان ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی میںلواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ ذوالفقار پٹھان ،مولوی محمد فرید ملک،حاجی منشی خان ،سردار محمد ایوب خان،سردار سجاول خان رٹیائرڈسب انسپکٹر، سردار نسیم خان سابق سرپنچ ،نمبردار افتخار خان،شبیر علی خان ریٹائرڈ ڈی وائی ایس پی،ایڈووکیٹ سردار اکبر حسین خان،ماسٹر محمود خان،سردار حمید خان ،سردار فیض اکبر خان،تعظیم حسین شاہ،سردار زبید خان نے بھی مرحوم کی وفات پر دکھ کا اظہار کیاہے ۔
محبوبہ مفتی کے انتخاب کا خیر مقدم
منڈی//پی ڈی پی سینئر لیڈر شمیم احمدگنائی نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور سرتاج مدنی کو مبارک باد پیش کی ہے جنہیں بلا مقابلہ پارٹی کے صدر اور نائب صدر کے طور پر چناگیاہے ۔اپنے ایک بیان میںگنائی نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں پارٹی ریاست کے کونے کونے میں مستحکم ہوتی جا رہی ہے اور خطہ پیر پنچال کے عوام کو محبوبہ مفتی کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں ریاست جموں کشمیر تعمیر و ترقی کے منازل سے ہمکنار ہو رہی ہے اور آنے والے وقت میں مزیدتعمیر و ترقی ہوگی ۔انہوں نے سرتاج مدنی کو بھی مبارکباد پیش کی جودوبارہ پارٹی کے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں ۔
حد متارکہ پر جنگل آگ کی لپیٹ میں
جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھرمیں حد متارکہ پر جنگلات آگ کی شدید لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے کئی مائن بلاسٹ ہوگئے ہیں ۔ سرحدی علاقے ساگرہ گلی جوحد متارکہ پرواقع ہے ،میں اُس پار سے لگی آگ پھیل گئی جس کی وجہ سے اب تک درجن سے زائد مائن بلاسٹ ہوچکے ہیں ۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ آگ پاکستانی اطراف سے دن کو لگی جو بہت بڑے علاقے تک پھیل گئی ہے اور اس کی لپیٹ میں زیادہ سے زیادہ علاقے آتے جارہے ہیں ۔ چونکہ حد متارکہ پر آگ بجھانے کا کوئی خاص انتظام نہیں ہے اس لئے یہ تیزی سے پھیلتی جارہی ہے ۔ابھی تک اس سے کوئی جانی نقصان تو نہیںہوا البتہ قیمتی درخت جل گئے ہیں جبکہ مائن بلاسٹ ہورہے ہیں ۔ واضح رہے کہ حد متارکہ پر جنگلات میں پہلے بھی کئی مرتبہ آگ لگ چکی ہے ۔
نعیم اختر کی شہزاد خان سے تعزیت پرسی
راجوری//پی ڈی پی کے ریاستی سیکریٹری شہزاد خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت پرسی کیلئے وزیرتعمیرات عامہ نعیم اختر راجوری انکے گھر پہنچے ۔واضح رہے کہ شہزاد خان کی والدہ کا چند روز قبل کٹرہ ہسپتال میںانتقال ہوگیاتھا ۔ان کی وفات پر شہزاد خان کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کے روز نعیم اختر بھی ان کے گھر پہنچے ۔وزیر تعمیرات عامہ نے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی موت ایک بہت بڑا صدمہ ہے اور وہ دکھ کی اس گھڑی میںلواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ انہوںنے مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک نیک سیرت خاتون تھیں اور انہوںنے شہزاد خان جیسے باصلاحیت کو پروان چڑھایااور بچوںکی تعلیم و تربیت میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی روح کی تسکین کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین کو صبرکی تلقین کی ۔ تعزیت پرسی کے سلسلے میں بڑی تعداد میں لوگ شہزاد خان کے گھر پہنچ رہے ہیں ۔
سرنکوٹ سے جوگی موڑ تک سڑک خستہ حالی کاشکار
بختیار حسین
سرنکوٹ //ٹی سی پی سرنکوٹ سے جوگی موڑ تک سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہو چکی ہے کہ گاڑی کو اس پر چلانا بھی محال ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ گریف کے تئیں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال پہلے سڑک پر بلیک ٹاپ بچھایا گیا لیکن تب سے آج تک محکمہ نے سڑک کی طرف دیکھا بھی نہیں۔لوگوں کاکہناہے کہ سڑک پر جب گاڑی چلتی ہے تو دھول کے غبار اڑتے ہیں جس سے لوگوں کی صحت پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔ان کاکہناہے کہ اسکولی بچوں کی وردیاں ایک ہی دن میں تباہ ہوجاتی ہیں ۔انہوںنے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کے ساتھ کھوکھلے وعدوں کے سواکچھ نہیں کیا ۔انہوںنے کہاکہ سرنکوٹ سے جوگی موڑ تک سڑک کی مرمت کی جائے نہیںتو وہ احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیںگے ۔اس ضمن میں جب محکمہ گریف کے انجینئر اشوک کمار سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے اندر ہی کام شروع کیا جائے گا اور بلیک ٹاپ بچھانے کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔