خانیار میں اضافی بجلی بلوںکیخلاف احتجاج

سرینگر// خا نیارمیں اضافی بجلی بلوں کیخلاف لوگوں نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کاالزام ہے کہ محکمہ بجلی ہر ماہ بجلی بلوں میں اضافہ کررہا ہے جبکہ کوڈ بحران کی وجہ سے لوگوں کی مالی حالت ابتر بن چکی ہے۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے ہاتھوںمیں بلیں لہراتے ہوئے کہاکہ بجلی بل 500 روپے سے بڑھا کر800 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کورونا وائرس کی وبا میں صارفین پر  بھاری بوجھ ڈالتے ہوئے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہر ماہ بجلی کی نرخوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ وبائی صورتحا ل میں اضافی بجلی بلوں کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ متعدد صارفین نے کہا کہ اسے یکطرفہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے بجلی کی نرخوں میں اضافہ کرکے صارفین کو لوٹ رہے ہیں جو ہم کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس معا ملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔