خانیارواقعہ پولیس بالادستی:مزاحمتی خیمہ

سرینگر//تحریک مزاحمت کے سربراہ بلال احمد صدیقی نے پولیس کی طرف سے لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک پر خانیار سرینگر میں حملہ کو بزدلانہ حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس شاہ سے زیادہ وفاداری کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی پولیس افسروں نے اپنے آقاو¿ں کو خوش کرنے کی غرض سے حریت پسند عوام پر جبر و ستم کے پہاڑ توڑے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ اس قوم نے نے انہیں کبھی معاف نہیں کیا۔ڈےمو کرےٹک پولےٹکل مومنٹ کے چیئر مےن فردوس احمد شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر اےک کا حق ہے لیکن لبرےشن فرنٹ چیئر مےن جب اےک احتجاجی جلسہ مےں شرکت کرنے کے سلسلے میں خانیار سے گذررہے تھے کہ پولےس انہیں روک کر ہتک آمےز سلوک کےا جو قابل مذمت ہے۔ فردوس شاہ نے کہا کہ کشمےری قوم اپنے قائدےن کی تذلےل کسی بھی صورت مےں برداشت نہیں کر سکتی ہے ۔حریت (جے کے) نے خانیارواقعہ کو پولس کی طرف سے زیادتی قراردیتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کشمیری قوم کے ترجمان ہیں اوراُن کے ساتھ پیش آیا واقعہ پولیس بالا دستی ہے ۔